Live Updates

انٹراپارٹی الیکشن نہ جیت سکاتوبھی تحریک انصاف میں ہی رہوں گا،پارٹی نہیں چھوڑوں گا،چوہدری سرور

تحریک انصاف ہی واحدجماعت ہے جوملک میں تبدیلی لاسکتی ہے ، پارٹی کاگراف نیچے نہیں آیاہرجگہ موجودہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 13 جنوری 2016 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنماچوہدری سرورنے کہاہے کہ انٹراپارٹی الیکشن نہ جیت سکاتوبھی تحریک انصاف میں ہی رہوں گا،پارٹی نہیں چھوڑوں گا،تحریک انصاف ہی واحدجماعت ہے جوملک میں تبدیلی لاسکتی ہے ،تحریک انصاف کاگراف نیچے نہیں آیاہرجگہ موجودہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں آنے کافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا،تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں عوام جس کوبہترین امیدوارسمجھتے ہیں اس کوووٹ دیں ،تمام فیصلے میرٹ پرہی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تبدیلی چاہتاہوں ،ایسانظام چاہتاہوں جہاں غریب کوانصاف ملے ،تعلیم اورصحت کی سہولیات ملیں ۔موجودہ حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے ،ن لیگ کی حکومت کی توانائی اورصحت اورتعلیم کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے ،بیوروکریٹ ہی پالیسی بناتے ہیں ،حکومت کی توانائی کی پالیسی بھی مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے ،حکمران دنیاسے قرضے لے رہے ہیں اوربھیک بھی مانگ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کواقتدارملاتوملک میں انقلاب لائیں گے ،غربت کاخاتمہ اورقانون کی بالادستی کریں گے ،کرپشن کاخاتمہ کیاجائیگااوورسیزپاکستانیوں کوان کامقام دلائیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات