سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات شاہ رخ ارباب سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات

پاکستان کے ہاؤسنگ شعبہ میں سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں بارے تبادلہ خیال

بدھ 13 جنوری 2016 22:32

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) چین کی سی ایس اے ڈی آرکیٹیکچر ڈیزائن اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کمپنی کے پانچ رکنی وفد نے سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات شاہ رخ ارباب سے ملاقات کی اور ان سے پاکستان کے ہاؤسنگ شعبہ میں سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں بارے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ وتعمیرات نے وفد نے اراکین کو پاکستان کے ہاؤسنگ شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بریف کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت ہاؤسنگ مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرسکتی ہے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور چینی وفد کے اراکین پر زور دیا کہ وہ سرمایہ کاروں کو پیش کی جانے والی مراعات سے فائدہ اٹھائیں۔ چینی وفد نے ہاؤسنگ شعبہ خاص طور پر اپنا گھرسکیم اور دیگر ترقیاتی سکیموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ چینی وفد نے مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے لیے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی محکموں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوارن وزارت کے ذیلی محکموں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔بزمی

متعلقہ عنوان :