بھارتی میڈیا نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتار ی کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا، پٹھانکوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت کا پاکستان پر دباؤ کام کرگیا ،بھارتی میڈیا

بدھ 13 جنوری 2016 23:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13جنوری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتار ی کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت کا پاکستان پر دباؤ کام کرگیا جس کے نتیجے میں پٹھانکوٹ حملے کے مبینہ ملزم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت دیگر کو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بدھ کو بھارتی میڈیا نے پاکستان میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتار ی کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی چینلز پاکستانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتار ی کی خبر کو با ر بار نمایا ں انداز میں چلاتے رہے اور اس پر دفاعی تجزیہ کاروں اور اینکرز کی جانب سے مختلف تبصرے بھی ہوتے رہے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت کا پاکستان پر دباؤ کام کرگیا جس کے نتیجے میں پٹھانکوٹ حملے کے مبینہ ملزم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت دیگر کو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت نے پٹھانکوٹ حملے کے بعد سیکرٹری خارجہ مذاکرات کو واقعے کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی سے مشروط کیا تھا۔