ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ،پاکستان کو سستی ترین ایل این جی دستیاب ہو گی ، ایل این جی کی قیمت ایران پائپ لائن منصوبے سے بھی کم ہے، ایسا معادہ آج تک نہیں ہوا پٹرول سستا ہونے سے ایل این جی کے نرخ بھی کم ہو ں گے،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 13 جنوری 2016 23:55

ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ،پاکستان کو سستی ترین ایل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ، اس سے پاکستان کو سستی ترین ایل این جی دستیاب ہو گی ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس سے پاکستان کو سستی ترین ایل این جی دستیاب ہو گی ۔ ایل این جی کی قیمت ایران پائپ لائن منصوبے سے بھی کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا معادہ آج تک نہیں ہوا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرول سستا ہونے سے ایل این جی کے نرخ بھی کم ہو ں گے۔