رگی الارم کلاک کو بند کرنے کے لیےآپ کو لازمی بستر سے اٹھنا ہوگا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 14 جنوری 2016 00:01

رگی الارم کلاک کو بند کرنے کے لیےآپ کو لازمی بستر سے اٹھنا ہوگا

وینکوور، برٹش کولمبیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2016ء)کینیڈا سے تعلق رکھنےو الے ایک شخص نے لوگوں کو بار بار الارم موخر کرنے کے بٹن کو دبانے اور بستر سے اٹھانے کے لیے ایک حیرت انگیز الارم ایجاد کیا ہے۔ رگی(Ruggie) الارم کلاک کو بند کرنے کے لیےآپ کو لازمی بستر سے اٹھنا ہوگا۔رگی الارم کلاک صرف اس وقت بند ہوتا ہے جب اس پر کوئی کھڑا ہو۔

رگی الارم کلاک کو غالیچے اور الارم کلاک کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بند کر نے کی یہی صورت ہے کہ کوئی اس غالیچے پر 3سیکنڈ سے زیادہ دیر کے لیے کھڑا ہو۔اس الارم کلاک پر جب بھی کوئی کھڑا ہوگا، اس پر ترغیبی اقوال ظاہر ہونگے۔ رگی الارم کلاک کو بنانے والے ونسٹن ٹام نے اس الارم کو حقیقت کی شکل دینے کےلیے کک سٹارٹر کا سہارا لیا۔ اس نےکک سٹارٹر پر 50ہزار کینیڈین ڈالر جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا مگر اب تک 148,639 کینیڈین ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔ رگی الارم کلاک کو ستمبر میں 99 ڈالر میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔