جکارتہ : اقوام متحدہ کے دفتر اور غیر ملکی سفارتخانوں کے باہر دھماکے ، 6 افراد شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 11:09

جکارتہ : اقوام متحدہ کے دفتر اور غیر ملکی سفارتخانوں  کے باہر دھماکے ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : جکارتہ میں دہشت گردوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کو نشانہ بناتے ہوئے خود کُش حملہ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جکارتہ میں 7 دھماکوں کی آواز سُنی گئی جن میں سے ایک دھماکہ اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ، دو دھماکے پاکستان اور ترکی کے سفارتخانوں کے باہر کیے گئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جائے وقوعہ پر فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

دھماکوں کی اطلاع موصول ہوتے ہی انڈونیشیا کی فوج اور ٹینک دارالحکومت جکارتہ پہنچ گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پندرہ کے قریب حملہ آور جکارتہ کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں جن میں سے چھ حملہ آور جکارتہ شاپنگ مال میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :