فیفا فٹ بال ورلڈ میوزیم 28فروری کو عام افراد کے لیے کھول دیا جائیگا

جمعرات 14 جنوری 2016 11:26

فیفا فٹ بال ورلڈ میوزیم 28فروری کو عام افراد کے لیے کھول دیا جائیگا

زیورخ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈ میوزیم 28 فروری کو کھول دیا جائے گا ۔ سوئٹزرلینڈ میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ فٹبال میوزیم کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، فٹ بال میوزیم 28 فروری کو عام افراد کے لئے کھول دیا جائے گا ، 3 فلورز پر مشتمل میوزیم پر 140 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے ۔

(جاری ہے)

میوزیم کو فیفا ایوارڈ جیتنے والے بہترین کھلاڑیوں سے منسوب کیا گیا ہے ، فیفا میوزیم کے مینجنگ ڈائریکٹر سٹیفن جاسٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہر سال ڈھائی لاکھ لوگ میوزیم کارخ کریں گے ۔ فیفا کے معزول صدر سیپ بلاٹر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بلاٹر فیفا کے صدر نہیں رہے ہیں اس لیے انہیں میوزیم میں عام شہری کی طرح داخل ہونا ہوگا ، میوزیم میں فٹ بال ورلڈ کپ پوسٹرز ، دنیائے فٹ بال کے جگمگاتے ستاروں کی تصاویر آویزاں ہیں ۔

فیفا فٹ بال ورلڈ میوزیم 28فروری کو عام افراد کے لیے کھول دیا جائیگا