ثانیہ مرزا نے ڈبلز میں مسلسل فتوحات کا 22 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

جمعرات 14 جنوری 2016 11:36

ثانیہ مرزا نے ڈبلز میں مسلسل فتوحات کا 22 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا نے ڈبلز میں مسلسل 28 فتوحات سمیٹ کر 22 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے ۔ آسٹریلیا میں جاری سڈنی انٹرنیشنل کے کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے فتح سمیٹ لی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹینس کوئین کی ٹیم نے چینی حریف کھلاڑیوں کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ، ثانیہ مرزا کی ڈبلز میں یہ مسلسل 28ویں فتح ہے ۔ سڈنی انٹرنیشنل کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا کی جوڑی نے مسلسل کامیابیوں کا 22 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے ، ان سے پہلے 1994ء میں مسلسل 28 فتوحات گِگی فرنانڈز اور نتاشہ نے سمیٹی تھیں ۔