کیویزکو ہمیشہ ان کے گراؤنڈز پر شکست دی ہے : شاہد آفریدی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 11:43

کیویزکو ہمیشہ ان کے گراؤنڈز پر شکست دی ہے : شاہد آفریدی

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 جنوری۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہر لڑکا سو فیصد پرفارمنس دے تو نتائج اچھے آئیں گے،ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے،کیوی ٹیم اچھی ہے لیکن ماضی میں پاکستان نے انہیں ہر بار ان کے گراونڈز میں شکست دی ہے،آکلینڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ہر میچ بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے کمبی نیشن پر کپتان کہتے ہیں کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے پر بہت محنت ہوئی ہے،شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد عامر بہت اچھا کھیلتا ہوا آ رہا ہے،وہ پر اعتماد بھی ہے کپتان نے امید کا اظہار کیا کہ فاسٹ بولرز کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے،حریف کو زیادہ رنز نہیں کرنے دیں گے۔