ڈاکار ریلی ، 10واں مرحلہ سٹیفنی پیٹر ہیسنل کے نام رہا

جمعرات 14 جنوری 2016 11:52

ڈاکار ریلی ، 10واں مرحلہ سٹیفنی پیٹر ہیسنل کے نام رہا

بیونس آئرس (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، کار ایونٹ کا 10واں مرحلہ فرانس کے سٹیفنی پیٹر ہیسنل کے نام رہا ۔ ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کے کار ایونٹ میں ڈرائیورز نے ریتلے ٹریک پر حلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔

(جاری ہے)

کچھ ڈرائیورز صحرائی میدان میں ہمت ہار گئے ۔ کار ایونٹ میں فرانس کے سٹیفنی پیٹر ہیسنل نے شاندار پارفارمنس دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ قطری ڈرائیور دوسرے نمبر پر رہے ۔ بائیک ایونٹ میں بھی رائیڈرز نے جیت کے لیے خوب زور بازو لگایا ۔ سلواکیا کے رائیڈر سٹیفن مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کر کے سرفہرست رہے ۔