برطانوی آف سپنر معین علی شیروں کی ’کچھار‘ میں گھس گئے

جمعرات 14 جنوری 2016 12:23

برطانوی آف سپنر معین علی شیروں کی ’کچھار‘ میں گھس گئے

جوہانسبرگ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) انگلش آل رائونڈر معین علی جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل شیروں کی ’کچھار‘ میں گھس گئے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے جوہانسبرگ کے ایک مقامی چڑیاگھر کا رخ کیا جہاں ان کی توجہ کا مرکز شیروں کیلیے قائم پارک تھا ، معین نے وہاں سیلفیز بھی بنائیں اور انھیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا نہیں بھولے ۔ اس ٹور میں معین علی خود بھی اپنی ٹیم کیلیے ایک طرح سے شیر کا ہی کردار ادا کررہے ہیں ، انھوں نے ڈربن ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور اب ایک بار پھر پروٹیز کو سبق سکھانے کیلیے تیار ہیں ۔