کرس گیل بگ بیش میچ کے دوران یقینی سنگل رنز نہ لینے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے

جمعرات 14 جنوری 2016 12:26

کرس گیل بگ بیش میچ کے دوران یقینی سنگل رنز نہ لینے پر شدید تنقید کی زد ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء)تنازعات ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل سے چمٹ کر رہ گئے ہیں جنہوں نے خاتون رپورٹر سے ذومعنی گفتگو کے بعد ایک اور کارنامہ کر دکھایا۔

(جاری ہے)

بگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کی جانب سے سڈنی تھنڈر کیخلاف میچ میں انہوں نے ساتھی اوپنر ٹام کوپر کو اس وقت سنگل لینے سے منع کر دیا جب اس کا بہترین موقع تھا۔ سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی وی پر تبصرے میں کہا کہ انہوں نے ایسی ناقابل یقین اور مضحکہ خیز کرکٹ پہلے کبھی نہیں دیکھی،کچھ لوگوں کو زندگی میں وہی کچھ ملتا ہے جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں اور کرس گیل کو وہی مل رہا ہے۔