پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں کل کوئی میچ نہیں ہوگا، پرسوں دو میچ کھیلے جائینگے

جمعرات 14 جنوری 2016 12:28

پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں کل کوئی میچ نہیں ہوگا، پرسوں دو میچ ..

سڈنی ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں جمعہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں کل کھیلے جانے والا پہلا میچ سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجکر دس منٹ پر شروع ہوگا۔

اسی روز دوسرا میچ پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹ بگ بیش لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے اسے مسلسل دو بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

24 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا کی 8 ٹیمیں جن میں پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز شامل ہیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں اور ان کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کے لیگ میچز 18 جنوری تک کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل 21 اور دوسرا 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 24 جنوری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :