جکارتا حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کی تاریخ کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 12:29

جکارتا حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ ہم جکارتا حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کے لئے تاریخ کا تعین نہیں ہوا تھا ۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کی تاریخ کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں۔

پٹھانکوٹ سے متعلق تحقیقات پر بھی دونوں ممالک رابطے میں ہیں،۔ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی پیرس میں ممکنہ ملاقات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لیے جانے کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے البتہ وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور قریبی ملک ہے ، ایران سے تعلقات میں مزید بہتری کے خواہشمند ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تمام مسائل اور عملدر آمد کے لیے چین سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے داعش کے لوگوں کی افغانستان جانے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

کسی کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے تاحال جلال آباد حملے کی رپورٹ پیش نہیں کی۔ افغان حکومت سے جلال آباد حملے کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ افغان صدر نے وزیر اعظم نواز شریف سے جلال آباد حملے پر افسوس کا اظہار بھی کیا جس میں افغان صدرنے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلال آباد میں حملے کے مجرموں کو پکڑا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :