فلم ”وزیر“ میں امیتابھ کی اداکاری پرمجھے فخر ہے‘ ابھیشک بچن

جمعرات 14 جنوری 2016 12:40

فلم ”وزیر“ میں امیتابھ کی اداکاری پرمجھے فخر ہے‘ ابھیشک بچن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کامیاب اداکار امیتابھ بچن کی حال ہی میں ریلیز فلم ”وزیر“ نے نہ صرف مداحوں کا دل جیت لیا بلکہ اداکار کے بیٹے ابھیشیک بچن کو بھی امیتابھ کی اداکاری پر فخر ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے اپنے والد امیتابھ بچن کی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امیتابھ ہر فلم کے ساتھ اپنی اداکاری میں نکھار لاتے جارہے ہیں، اور انہیں ان کی اداکاری پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ابھیشیک نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کی۔فلم ’وزیر‘ گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی تھی جسے ناقدین اور شائقین کا ملا جھلا ردعمل موصول ہوا ہے۔بیجوئے نامبیار کی ہدایت میں بننے والی فلم ’وزیر‘ میں امیتابھ بچن کے ہمراہ فرحان اختر، ادیتی راوٴ حیدری اور نیل نیتن مکیش نے اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم میں فرحان اختر نے ایک پولیس افسر جبکہ امیتابھ بچن نے ایک معذور شخص کا کردار ادا کیا ہے جو شطرنج کے کھیل کی مہارت رکھتا ہے-

متعلقہ عنوان :