چین کا ریو اولمپکس 2016ء کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے برازیلی کلب سے معاہدہ

جمعرات 14 جنوری 2016 12:43

چین کا ریو اولمپکس 2016ء کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے برازیلی کلب سے معاہدہ

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) چین نے اولمپک گیمز میں اپنے کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ساؤ پالو کے معروف اسپورٹا کلب کا انتخاب کیا ہے ، چینی کھلاڑی برازیل کے اس گنجان آبادی والے شہر میں 5سے 21اگست تک تیاری کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس کلب کارقبہ ایک لاکھ ستر ہزار مربع کلومیٹر بتایا جاتا ہے ، چینی گروپ میں 350افراد ہوں گے جن میں اتھلیٹ ،کوچزاور عملہ کے ارکان شامل ہیں ، چینی حکومت اور کلب کے درمیان 18ماہ کے طویل مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا ، کلب کے ممبران کی تعداد 38000ہے ، اس لیے چینی کھلاڑیوں کو تیاری کے لیے ایسا شیڈول دیا جائے گا جس سے کلب کے ارکان متاثر نہ ہوں ، کلب میں 15مختلف کھیلوں کی سہولتیں موجود ہیں ،چین نے اپنے کھلاڑیوں اور دوسرے عملے کی رہائش کے لیے قریب ہی ایک ہوٹل بک کر لیا ہے جبکہ اولمپک مقابلوں کے لیے تیار کیا گیا ، اولمپک ویلج یہاں سے 430کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں تیاری کے بعد چینی کھلاڑی منتقل ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :