فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ‘ وینا ملک

جمعرات 14 جنوری 2016 13:08

فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ‘ وینا ملک

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ میں اپنی ذاتی پروڈکشن کے تحت ڈرامہ سیریل بنانے کا ارادہ کر چکی ہوں جبکہ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا ملک ہے ،میں اپنے ملک میں اچھے ٹی وی ڈرامے پروڈیوسر کرنے آئی ہوں اور اپنی ذاتی پروڈکشن کے تحت ڈرامہ سیریل بنانے کا ارادہ بھی کر چکی ہوں ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ جن ڈراموں میں میرے لیے کوئی اداکاری کا مارجن ہو گا تو اس میں کام بھی ضرور کروں گی ۔ البتہ فلموں میں کام کرنے کا دور تک کوئی ارادہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ڈراموں کی نسبت ہمارے ٹی وی ڈرامے زیادہ مقبول ہیں اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ اب پاکستان میں فلم اور ٹی وی پر نئے ٹیلنٹ نے اپنی صلاحیتوں سے اپنے فن کالوہا منوایا ہے ۔ وینا ملک نے کہاکہ میں پہلی بھی فلم انڈسٹری کی بحالی سے مایوس نہیں ہوئی تھی اور نہ اب مایوس ہوں ، مجھے امید ہے کہ سال 2016ء فلم انڈسٹری کے لئے خوشخبری کا سال ثابت ہو گا ۔