بھا رت ‘ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی شادی شدہ خاتون نے واقعہ کی وڈیو واٹس ایپ پر جاری ہونے کے بعد خود کشی کرلی

واقعہ کے خلاف احتجاج کے دوران دہلی ڈیرہ دھون نیشنل ہائی وے 2گھنٹے تک بند رہی

جمعرات 14 جنوری 2016 13:16

بھا رت ‘ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی شادی شدہ خاتون نے واقعہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 50سالہ شادی شدہ خاتون نے واقعہ کی وڈیو واٹس ایپ پر جاری ہونے کے بعد زہر کھا کر خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اے ایچ اے نامی ٹیکس سروس کی ملازمہ کو 4افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جسے انہوں نے واٹس ایپ پر جاری کر دیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 23سالہ ملزم کو حراست میں لیا ہے ۔ واقعہ کے خلاف احتجاج کے دوران دہلی ڈیرہ دھون نیشنل ہائی وے 2گھنٹے تک بند رہی۔

متعلقہ عنوان :