آسٹریلوی بلے باز ڈینئل کرسچین نے دوبارہ برطانوی کاونٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدہ کر لیا

جمعرات 14 جنوری 2016 13:57

آسٹریلوی بلے باز ڈینئل کرسچین نے دوبارہ برطانوی کاونٹی ناٹنگھم شائر ..

لندن ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) ہارڈ ہٹنگ آسٹریلوی بلے باز ڈینئل کرسچین نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے دوبارہ ناٹنگھم شائر سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

کرسچین نے گزشتہ برس منعقدہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے آخری سات میچز میں کلب کی نمائندگی کی تھی۔ ناٹنگھم شائر ڈائریکٹر آف کرکٹ مک نیوویل نے اپنے بیان میں کہا کہ کرسچین ٹی ٹونٹی کے بہترین پلیئر ہیں ان کی خدمات ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔