قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ کل ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہو گا
جمعرات 14 جنوری 2016 13:57
اسلام آباد ۔14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے چوتھے مرحلے کا آعاز ہفتہ سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔ گروپ اے میں اسلام آباد ریجن اور ایس این جی پی ایل کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر کھیلا جائے گا۔ حیدر آباد ریجن اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر مدمقابل ہوں گی۔
لاہور ریجن بی اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ پشاور ریجن اوریو بی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی میں کراچی ریجن ڈبلیو اور ایچ بی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل گراونڈ کراچی نمبر1 پر کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
لاہور ریجن (ڈبلیو) اور کے آر ایل کی ٹیمیں این بی پی سٹیڈیم کراچی میں مد مقابل ہونگی۔
راولپنڈی ریجن اور واپڈا کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ فاٹا ریجن اور این بی پی کی ٹیموں کے درمیان میچ نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں اسلام، آباد، پشاور، حیدرآباد، لاہور بلیوز، ایس این جی پی ایل، پورٹ قاسم اور ایس ایس جی سی جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، راولپنڈی، فاٹا، واپڈا، این بی پی، کے آر ایل اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 25 اور 26 جنوری کو جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.