جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کے ساتھ نماز مغرب کی ادایئگی

جمعرات 14 جنوری 2016 14:04

جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کے ساتھ نماز مغرب کی ادایئگی

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2016ء)کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو کے مطابق انہوں نے ایک مسجد میں نماز مغرب ادا کی اور مسلمانوں سے گفتگو بھی کی ۔ اسلامی طرز کے لباس میں ملبوس ٹروڈو نے نماز کی ادائیگی کے بعد حاضرین سے مختصر خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب کا آغاز انہوں نے "السلام علیکم" کہہ کر کیا اور نماز میں شمولیت کا شرف بخشنے پر مسلمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

ٹروڈو کے اس طرز پر اسلامک سینٹر کے امام ڈاکٹر شعبان نے اپنے ایک خطبے کے دوران انہیں عصر جدید کے نجاشی کے لقب سے نوازا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں حبشہ کے نصرانی بادشاہ نجاشی اصحمہ بن ابجر نے قریش کے مظالم سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جماعت کو پناہ دی اور ان کا دفاع بھی کیا تھا ۔