برازیل میں ہزاروں مردہ مچھلیاں سمندر کے ساحل پر آ گئیں، اولمپک مقابلوں پر سوالیہ نشان لگ گیا

جمعرات 14 جنوری 2016 14:05

برازیل میں ہزاروں مردہ مچھلیاں سمندر کے ساحل پر آ گئیں، اولمپک مقابلوں ..

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء )برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپک وینیوکے قریب ہزاروں مردہ مچھلیاں سمندر کے ساحل پر آ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریوڈی جنیرو کے ساحل پر ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں سے چند فاصلے پر واقع گوانا بارا بے میں رواں سال اگست میں اولمپک مقابلے منعقد ہوں گے۔ ساحل پر مردہ مچھلیوں کے ساتھ کچرے کا ڈھیر بھی نظر آرہا ہے۔تاہم ماحولیاتی حکام کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں اور پانچ دن میں رپورٹ تیار کر لی جائے گی۔ ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیوں کی موجودگی نے برازیل میں اس سال منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔