اداکارہ ہیما مالنی نے گلوکاری کا رخ کر لیا

جمعرات 14 جنوری 2016 14:45

اداکارہ ہیما مالنی نے گلوکاری کا رخ کر لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ ہیما مالنی نے گلوکاری کا رخ کر لیا۔ ہیما مالنی جلد اپنی بھچن کی البم ریلیز کرینگے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے گلوکاری کا رخ کر لیا ہے میں بھچن کی البم ریلیز کرونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے گلوکاری اچھی لگی میں اسکو انجوائے کرونگی۔ بھارت کی مقبول فلم ”شعلے“ میں ہیما مالنی نے بسنتی نامی ایک تانگے والی کا کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ امیتابھ بچن اور انکے شوہر دھرمیندر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔