چڑیا گھر کی شیرنی ” کاجل‘ ‘ کے ہاں تین بچوں کی پیدائش

جمعرات 14 جنوری 2016 15:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) چڑیا گھر کی شیرنی ” کاجل‘ ‘ کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئیہے ۔بچوں کی پیدائش کے بعد چڑیا گھر میں افریقن نسل کے شیروں کی مجموعی تعداد 10ہو گئی ۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق شیرنی نے دو نر اور ایک مادہ بچے کو جنم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر کے ڈاکٹروں کے مطابقشیرنی اور نوزائیدہ بچے تندرست حالت میں ہے لیکن سردی کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کاجل نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے ایک بچے کو پنجرے سے باہر پھینک دیا تھا جسے ماضی کی ناموراداکارہ بابرہ شریف نے گود لیا تھا اور اس کا نام شینکو رکھا گیا تھا۔ شیر نی کی اس بچے کو چڑیا گھر کے ڈاکٹرز اور عملہ مصنوعی خوراک کے ذریعے پال رہا ہے ۔