شمالی کوریا نے اپنا مبینہ ہائیڈروجن بم امریکا پر گرانے کی دھمکی دیدی

جمعرات 14 جنوری 2016 15:15

شمالی کوریا نے اپنا مبینہ ہائیڈروجن بم امریکا پر گرانے کی دھمکی دیدی

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کے کامیاب کے بعد اپنا مبینہ ہائیڈروجن بم امریکا پر گرانے کی دھمکی دیدی۔نیوز سائٹ ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق شمالی کوریا کے میڈیا میں ایک حکومتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریائی سائنسدان ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کے بعد بہت پرجوش ہیں اور سینکڑوں کلو ٹن بلکہ میگا ٹن کا ہائیڈروجن بم چلانے کے لئے تیار ہیں، جو کہ ایک لمحے میں پورے امریکا کو صفحہ ہستی سے غائب کردے گا۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا نے آبدوز سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہائیڈروجن بم بھی تیار ہے اور اسے امریکا پر گرانے کے لئے میزائل بھی تیار ہے۔دوسری جانب کچھ ماہرین تازہ ترین دھمکی اور میزائل تجربے کی ویڈیو کو صدر کم جونگ ان کی روایتی ڈرامہ بازی قرار دے رہے ہیں۔ ایک امریکی ماہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میزائل کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا جبکہ ویڈیو میں کافی زیادہ ایڈیٹنگ کرکے اس تجربے کو کامیاب دکھانے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :