نئی دہلی: پی آئی اے کے دفتر پر انتہا پسندوں کا حملہ، عملے پر تشدد اور توڑ پھوڑ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 15:16

نئی دہلی: پی آئی اے کے دفتر پر انتہا پسندوں کا حملہ، عملے پر تشدد اور ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پی آئی اے کے دفتر میں گھُس کر توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو زدو کوب بھی گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے دفتر نے پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کو واقعہ کی رپورٹ بھیج دی ہے جبکہ پی آئی اے دفتر کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا دفتر نئی دہلی کے وسط میں واقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی آئی اے کے دفتر پر حملہ بجرنگ دل کے کارکنان نے کیا ہے۔