پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے پر پاکستانی اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، نواز شریف ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔ ترجمان بھارتی وزیر خارجہ وکاس سورپ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 15:56

پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے پر پاکستانی اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، نواز ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) :بھارتی وزارت خارجہ وکاس سورپ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے پر پاکستانی اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی حکومت پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات کے لئے تفتیشی ٹیم کو بھارت بھیجنے پر غور کر رہی ہے ، اگر پاکستان کی تفتیشی ٹیم بھارت آئی تو خیر مقدم اور بھر پور تعاون کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم جیش محمد کے خلاف پاکستان کی کارروائی قابل تعریف ہے۔ پاکستان میں مولانا مسعود اظہر کی گرفتار مثبت قدم ہے، لیکن اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔بھارت نے پاکستان کوپٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے قابل عمل ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں اُمید ہے کہ پاکستان ان پر عمل کرے گا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات سے متعلق وکاس سورہپ کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے ملاقات کی تاریخ کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔

پاک بھارت مذاکرات ری شیڈول کرنا یک طرفہ نہیں بلکہ باہمی فیصلہ ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا بال اب بھی پاکستان کے کورٹ میں ہے؟؟ جس پر ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سورپ نے کہا کہ یہ فٹبال نہیں ، سفارتی معاملات ہیں، پاکستان پڑوسی ہے۔ اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف بھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔