لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی آداب کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق نائب صدر میاں اسلم کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 15:58

عدالتی سماعت کے موقع پر میاں اسلم ایڈووکیٹ مدعی مقدمہ کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محمد سلیم نامی ملزم نے درخواست گزار سکندر کے جواں سالہ بیٹے کو قتل کر دیا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ صدر گوجرہ میں قتل کا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹرائل عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم سنایا تاہم عدالت عالیہ نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کر دیا،،بعدازاں عدالت عالیہ نے ملزم کی اپیل مسترد کر دی مگر سلیم نامی ملزم آج تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا ۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا بھائی تفتیشی افسر کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر عدالت عالیہ میں پیشی کے لئے لاتے ہیں،،پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہے جس کی وجہ سے مدعی مقدمہ کو انصاف نہیں مل رہا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو براہ راست مخاطب کرنے اورعدالتی آداب کو ملحوظ نہ رکھنے پر میاں اسلم ایڈووکیٹ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب سمیت طلب کر لیا۔