عدالتی حکم کے باوجود خاتون وفاقی محتسب یاسمین عباسی کو گرفتار کر کے پیش نہ کرنے عدالت کا سخت اظہار برہمی،،،عدالت نے وفاقی سیکرٹری قانون اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا،،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ مذاق کا سلسلہ بند کیا جائے اگر عدالتی احکامات نہیں ماننے تو عدلیہ کو تالے لگا دیتے ہیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری۔2016ء) جسٹس سید منصور علی شاہ نے سلیم بیگ ایڈووکیٹ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔گذشتہ سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے خاتون محتسب کے رویے کے سامنے بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہ وفاقی محتسب کو عدالت میں پیشی کے حکم بارے آگاہ کیا گیا مگر انہوں نے جواب دیا ہے کہ ہائیکورٹ انہیں طلب نہیں کر سکتی، درخواستگزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ خاتون محتسب نے فاضل جج کیخلاف صدر کو ریفرنس بھیجنے کی درخواست دی ہے جو عدلیہ کی تضحیک کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی خاتون محصب کے رجسٹرار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خاتون محتسب نے انہیں مقدمے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرا سکے۔عدالتی حکم کے باوجود خاتون وفاقی محتسب یاسمین عباسی کو گرفتار کر کے پیش نہ کرنے عدالت کا سخت اظہار برہمی،،،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا،،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ مذاق کا سلسلہ بند کیا جائے اگر عدالتی احکامات نہیں ماننے تو عدلیہ کو تالے لگا دیتے ہیں۔عدالت نے وفاقی سیکرٹری قانون کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بیس جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :