کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے پر میسی کا نام لکھ دیا گیا

جمعرات 14 جنوری 2016 16:18

کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے پر میسی کا نام لکھ دیا گیا

لزبن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے آبائی شہر فونچل کی شاہراہ پر نصب ان کے مجسمے کی پشت پر ان کے ارجنٹائنی حریف کھلاڑی لیونل میسی کا نام اور جرسی نمبر لکھ دیا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد اس وقت 30 سالہ رونالڈو کے مجسمے پر میسی کا نام اور جرسی نمبر درج کر گئے جب میسی کو فیفا ہیڈ کوارٹر میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بیلن ڈی-اور ریکارڈ 5ویں مرتبہ دیا جارہا تھا ۔

سوشل میڈیا پر موجود تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مجسمے پر میسی کا نام اور جرسی نمبر سرخ روشنائی سے لکھا گیا تاہم بعد میں اسے صاف کر دیا گیا ۔ کرسٹیانو رونالڈو کی بہن کاتیا اویرو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ کسی حاسد کا شرمناک فعل ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رونالڈو نے دسمبر 2014ء میں اپنے آبائی علائے فونچل میں 3.40 میٹر اونچے کانسی کے بنے اس مجسمے کا افتتاح کیا تھا ۔