بلاول بھٹو کا دورہ لاہور ناکام ہوگیا ،یاسمین رانا
جمعرات 14 جنوری 2016 16:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا دورہ لاہور ناکام ہوگیا ۔بلاول بھٹوکی جماعت اب پنجاب میں زندہ نہیں ہوسکتی۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اْمریت کا ساتھ دیا۔ دور آمریت میں محنت کش اور غریب قوم کے وسائل بے دردی سے لوٹے گئے۔ کرپشن سے قومی معیشت متاثر ہوئی۔
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور قومی منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی تمام اکائیاں مستفیدہوں گی۔ سی پیک کے تحت 36 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں جوچین کی سرمایہ کاری ہے اوراس میں سے اڑھائی ارب ڈالر پنجاب میں توانائی کے منصوبوں پر جبکہ سندھ میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
بلوچستان کے علاقے گوادر اور خیبرپختونخوا میں بھی توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔
نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں پنجاب نے اپنے حصے سے سالانہ 11 ارب روپے دوسرے صوبوں کو دے کر یہ ایوارڈ منظور کرایااورپنجاب حکومت اس ضمن میں 55ارب روپے دیگر صوبوں کو دے چکی ہے۔ پرویز مشرف اپنی تمام طاقت اور آمریت کے باوجود نیشنل ایوارڈ کمیشن منظور نہ کرا سکا، یہ کارنامہ سیاستدانوں نے ہی سرانجام دیا اور پنجاب کی 55 ارب روپے کی قربانی رنگ لائی۔ پنجاب نے بڑا صوبہ ہوتے ہوئے یہ قربانی دے کر قومی یکجہتی کو مضبوط کیا۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں مل کر اسے ترقی دینا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے سفر کو ملک کی تمام اکائیوں کو غلط فہمیوں کو دور کرکے مل کر طے کرنا ہے۔ پنجاب نے جس طرح نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کی منظوری میں اپنے حصے کی قربانی دی، اسی طرح آئندہ بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوطی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیاد ت میں پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی منزل سے ضرور ہمکنار کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.