اورنج ٹرین کی بجائے200ارب روپے صحت، تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے پر خرچ کئے جاتے، میاں محمودالرشید
عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 16:30
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 جنوری۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ200ارب روپے اورنج ٹرین کی بجائے صحت، تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے پر خرچ کئے جاتے تو عوام خوشحال ہوتی،صوبہ ترقی کرتا لیکن بدقسمتی سے حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوبرجی چوک میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
محمودالرشید نے کہا کہ نانا کی دکان پر دادا کی فاتحہ،مال مفت دل بے رحم۔ انہوں نے اورنج ٹرین منصوبے پر اپنے تحفظات بیان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کیلئے160ارب کے قرضے20سال تک سود کے ساتھ عام کا خون چوستے رہیں گے،ہر شخص پر تقربنا سوا لاکھ روپے کا قرض ہوگا، مہنگے قرضے لینے والی تجربہ کار حکومت کی غلطی کا خمیازہ غریب عوام بھگتے گی۔(جاری ہے)
محموالرشید نے کہا کہ لکشمی چوک، جین مندر، لاہور ہوٹل، میکلوڈ روڈ اور چمڑہ منڈی سمیت دیگر تجارتی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کروڑں روپے کے نقصان کا ازالہ کون کریگا،دیہاڑی دار طبقہ کہا ں جائیگا،جن گھرں کے چولہے ٹھندے ہونگے انکو روٹی کون دیگا،صرف جین مندر پر200خاندان بے گھر ہونگے۔
یہ کیسا منصوبہ ہے جس میں لاکھوں لوگوں کو جبری طور پربے گھر کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منصوبہ مفاد عامہ نہیں نقصان عامہ کا ہے اور صرف مسلم لیگ ن فائدہ اٹھائے گی، عوام ہمیشہ کی طرح خسارے میں رہے گی۔ انہوں نے کہامنصوبہ ملکی اور غیر ملکی قوانین کے برعکس ہے۔25 کے قریب ثقافتی وتاریخی عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے،گڈ گورننس کے تصور کو زبح کر دیا گیا،due procesessکو follow نہیں کیا گیا۔ محمودالرشید نے مزیدکہا کہ درخت بھی جاندار ہیں اورمیرے پنجاب کے درحتوں کو قتل کیا جا رہا ہے ،منصوبے کے باعث کٹنے والے درختوں سے ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھے گی،گنجان علاقوں میں کینسر، دمہ اور سانس کے امراض پھیلیں گے،مزارات اقلیتی عبادت گاہیں متاثر ہونگی،جس سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کا امیج خراب ہوگا،منصوبہ پیلی ٹیکسی اور تندور کی طرح کم عمر اور نا پختہ ثابت ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام اور ان تاجروں کا ضرور سوچے جو اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے کم سے کم نقصان کیلئے اورنج ٹرین کا روٹ تبدیل کیا جائے اور متاثرین کو بروقت ادائیگی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.