عدالت نے سانحہ ڈسکہ کافیصلہ سنادیا، سابقہ ایس ایچ او کو 4مرتبہ سزائے موت ‘30سال قید اور چار لاکھ جرمانہ کی سزا

جمعرات 14 جنوری 2016 16:46

عدالت نے سانحہ ڈسکہ کافیصلہ سنادیا، سابقہ ایس ایچ او کو 4مرتبہ سزائے ..

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء)اے ٹی سی گوجرانوالہ نے سانحہ ڈسکہ کا فیصلہ سناتے ہوئے سابقہ ایس ایچ او کو 4مرتبہ سزائے موت ‘30سال قید اور چار لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینات سابق ایس ایچ او شہزاد احمد وڑائچ نے 25مئی 2015ء کو تھانہ سٹی کے مین گیٹ کے سامنے دو وکلاء صدر بار رانا خالد عباس ایڈووکیٹ اور عرفان احمد چوہان ایڈووکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا جس کے کیس کی سماعت اے ٹی سی گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں چل رہی تھی گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سابق ایس ایچ او شہزاد احمد وڑائچ کو 4مرتبہ سزائے موت ‘30سال قید بامشقت اور 4لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ۔