بھٹہ خشت پر بچوں کی مشقت کی ممانعت کے قانون 2016ء پر عملدرآمد کیلئے ضلعی لیبر کمیٹیاں تشکیل
بھٹہ مالکان مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرکے معاشرے کا مفید شہری بنانے میں حکومت پنجاب کی مدد کریں‘ راجہ اشفاق سرور
جمعرات 14 جنوری 2016 16:46
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) وزیر محنت وانسانی وسائل پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ 14 سال سے کم عمربچوں سے مشقت قانونا جرم ہے۔حکومت پنجاب نے اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں کی مشقت کی ممانعت کے قانون2016ء کا اطلاق کر دیا ہے،خلاف ورزی کی صورت میں بھٹہ مالک سمیت تمام ذمہ داران کو قید،جرمانے اور بھٹہ بندش کی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔
انہوں نے یہ بات اس حوالے سے منعقدہ محکمانہ اجلاس میں متعلقہ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے بھٹہ مزدورں کے بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانے کے لئے خصوصی پیکج متعارف کروایا ہے جس کے تحت بھٹہ مزدورں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیں ۔(جاری ہے)
سکول داخل ہونے والے بچوں کو ایک ہزار روپے فی کس ماہانہ خصوصی وظیفہ،مفت کتابیں،سٹیشنری،یونیفارم اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جائے گی۔
اجلاس کوبتایا گیا کہ محکمہ محنت وانسانی وسائل پنجاب نے بھٹوں پر بچوں سے مشقت کی ممانعت کے آرڈی ننس کی حتمی منظوری کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت محکمہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ لیبر کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ لیبر کمیٹیوں میں ڈی سی اوز،ڈی پی اوز،اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ڈی پی اوز اور سپیشل برانچ کے افراد بھی شامل ہوں گے۔ ڈی سی اوز اورڈی پی اوز کمیٹیوں کے سربراہ ہوں گے جو ہفتے میں دو بھٹہ خشت کا معائنہ کرنے کے پابند ہوں گے کمیٹی میں شامل اسسٹنٹ کمشنرز اور سب ڈویژنل پولیس آفیسرز روزانہ کی بنیاد پر بھٹوں کا معائنہ کیا کریں گے جبکہ خفیہ اداروں کے اہلکار بھی اس عمل میں کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے۔مذکورہ آرڈیننس کی خلاف ورزی کی صورت میں بھٹہ سیل جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو چھ ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کی طرف سے اپنے بھٹوں پر از خود چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عزم کا اظہار خوش آئند امر ہے۔ بھٹہ مالکان بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرکے معاشرے کا مفید شہری بنانے میں حکومت پنجاب کی مدد کریں اور معاشرے سے چائلڈ لیبر کے ناسور کے خاتمے میں ا پنا اہم کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.