سیالکوٹ : منڈیکی گورائیہ میں پولیس اور حساس اداروں کا جیش محمد کے دفتر پر چھاپہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 16:52

سیالکوٹ : منڈیکی گورائیہ میں پولیس اور حساس اداروں کا جیش محمد کے دفتر ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : سیالکوٹ کے علاقہ منڈیکی گورائیہ میں پولیس اور حساس اداروں نے کالعدم جیش محمد کے دفتر پر چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران دفتر سے ممنوعہ لٹریچر بر آمد ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران جیش محمد کے دفتر سے جہادی لٹریچر بر آمد ہوا،۔

(جاری ہے)

پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار اس دفتر کا چھی طرح جائزہ لے رہے ہیں ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جیش محمد کا یہ دفترتین سے چار ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ،جس کی تلاشی کے لیے وقت درکار ہے، اس دفتر کو جیش محمد کا مرکزی دفتر بھی سمجھا جاتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہادی لٹریچر اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پولیس کی جانب سے اس دفتر اورمدرسے کو سیل کیے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :