لاہور، خانیوال، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی اور شیخوپورہ میں شدید دھند کا راج

جمعرات 14 جنوری 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) لاہور، خانیوال، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی اور شیخوپورہ میں شدید دھند کا راج ہے۔ حد نگاہ تیس میٹر سے بھی کم رہی۔

(جاری ہے)

موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ۔ لاہور شیخوپورہ موٹر وے سیکشن کو بھی بند کا گیا ہے جبکہ ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔ ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائیٹس اور وائپر کا استعمال کریں جبکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں۔(ایم سلیمان)

متعلقہ عنوان :