نومنتخب بلدیاتی امیدواروں نے ” حلف“ اُٹھا لیا، اختیارات مارچ2016 کے بعد ملیں گے

جمعرات 14 جنوری 2016 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پنجاب کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ہونے کے سوا مہینے بعد نومنتخب بلدیاتی امیدواروں نے ” حلف“ اُٹھا لیا تاہم اختیارات مارچ2016 کے بعد ملیں گے۔ بلدیاتی اداروں کی تکمیل مکمل طور پر مارچ یا اپریل2016ء میں ہوگی اور انکے سربراہوں کا چناوٴہوگا۔

(جاری ہے)

لارڈ میئر کا عہدہ 12 اکتوبر 1999ء کو جنرل مشرف کے فوجی انقلاب میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ ہی ختم ہوگیا تھا۔ جنرل مشرف نے 2001ء میں جو نیا نظام بنایا اس میں لاہور سمیت تمام پنجاب میں ضلعی حکومتوں کے سربراہوں کو ضلع ناظم کا نام دیا گیا تھا۔ 2013ء کا نیا بلدیاتی ایکٹ منظور ہونے سے ماضی کا لارڈ میئر کا عہدہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن بھی بحال ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :