پیف پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد

جمعرات 14 جنوری 2016 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک 402سکولوں کا سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ آج صوبے کے 36 اضلاع میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اس ٹیسٹ میں پارٹنر سکولوں کے 17905طالب علموں نے حصہ لیا۔اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کی تعلیمی کار کردگی کا جائزہ لینا ہے۔