لاہور چڑیا گھر کے انٹری ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی جمع کروا دی گئی

ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی سستی تفریح کو نقصان پہنچایا گیا، اضافہ فوری واپس لیا جائے ‘ عامر سلطان چیمہ

جمعرات 14 جنوری 2016 18:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) اپوزیشن کی جانب سے لاہور چڑیا گھر کے انٹری ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے رکن پنجاب اسمبلی عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی سستی تفریح کو نقصان پہنچایا گیاہے ۔

قرار دا د میں ٹکٹ میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔یاد رہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چڑیا گھر میں انٹری کے لئے بڑوں کی ٹکٹ 15سے بڑھا کر 40روپے اور بچوں کی ٹکٹ5روپے سے بڑھا کر 20روپے کردی گئی ہے جبکہ 3سال سے کم عمر بچے ، سینئر سٹیزن اور معذور افراد کا داخلہ مفت ہوگا ۔