خدارا اقتصادی راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا جائے ‘ ڈاکٹر عبد القدیر خان

منصوبے کو بہترین قرار دینے والے اے پی سی میں اپنے فیصلے سے مکر جاتے ہیں،انتشار قومی بدقسمتی ہے

جمعرات 14 جنوری 2016 18:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سیاستدانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانا چاہتا ہے اور ہم اس پر سیاست کررہے ہیں، منصوبے کو بہترین قرار دینے والے اے پی سی میں اپنے فیصلے سے مکر جاتے ہیں ، اقتصادی راہداری پر انتشار قومی بدقسمتی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں،جرمنی اور فرانس اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں لیکن یہ برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں۔