پنجاب بھر میں540ٹریفک حادثات میں06ا فراد جاں بحق،622زخمی

جمعرات 14 جنوری 2016 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز540ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں06افراد جاں بحق جبکہ 622شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ200افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 237 ڈرائیورز،15کم عمرڈرائیور،283مسافراور102پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ122ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت117 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد54حادثات میں59متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گجرانولہ 27 حادثات میں27متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل622متاثرین میں 504مرد اور118خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں67افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور411فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 144زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں425موٹر سائیکلز،79آٹو رکشے،50موٹر کاریں،34مسافربسیں،14ٹرک اور60دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :