مغرب ہمارے معاشرے میں انتشار اورخاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے جسے ناکام بنانے کی ضرورت ہے‘ لیاقت بلوچ

سب سے زیادہ عزت واحترم خواتین کواسلام نے دیا ہے ،ہی ان کی عزت وعصمت سمیت تمام حقوق کا محافظ وضامن ہے‘ جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی مجلس شوریٰ سے خطاب

جمعرات 14 جنوری 2016 18:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مغرب انسانی حقوق کے نام پرخواتین کا استحصال اورمادرپدرآزادی کے ذریعے ہمارے معاشرے میں انتشار اورخاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے جس کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے،سب سے زیادہ عزت واحترم خواتین کواسلام نے دیا ہے اورو ہی ان کی عزت وعصمت سمیت تمام حقوق کا محافظ وضامن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، قیم صوبہ ممتاز حسین سہتواورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے اپنی تنظیم و منصوبہ سمیت تمام شعبہ جات میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی ہے۔

جماعت اسلامی کی دعوت اور پیغام سندھ کے ہر شہر اورگاوں کی خواتین تک پہنچنا چاہئے۔اس لیئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں بھی 10خواتین ہی ان کی نمائندگی کریں گی جن کو صرف خواتین ارکان منتخب کریں گی۔انہوں نے کہاکہ حلقہ خواتین کے نظم کی اقامت دین کیلئے جدوجہد اورتحریکی خدمات قابل قدر ہیں۔ دعوت کاکام ہی عوامی رابطہ کا ذریعہ ہوتا ہے۔

دعوت تربیت اورسیاست بیک وقت دراصل ایک ہی کام ہے،قرآن وسنت کے مطابق دین کی محبت ورغبت کو مثبت سطح پر لیکرچلنا ہے ۔انہوں نے سندھ میں خواتین نظم کی جانب سے دعوت،خدمت رابطہ اورلٹریچر کے ذریعے جاری سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے مردانہ نظم کے مقابلہ میں ہمیشہ دیئے گئے اپنے ہدف کو پہلے پوراکیا ہے جوکہ قابل تحسین ہے۔ سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اعلائے کلمۃ اﷲ کی تحریک ہے،قرآن وسنت میں دین کا جواجتماعی نظام فرمایا گیا ہے اس کو نافذ کرنے کی بڑری اورعظیم الشان تحریک ہے۔

جماعت اسلامی اس ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے آئینی،جمہوری اورپرامن جدوجہد پریقین رکھتی ہے وہ پرامن طریقہ انقلاب جو بانی جماعت اسلامی مولانا سیدمودودی ؒ اپنے چار نکاتی لائحہ عمل میں دیا تھا جوکہ پہلادعوت،دوسراتربیت جس میں صالحیت،صلاحیت واصلاح معاشرہ شامل ہے جبکہ تیسراتنطیم اورچوتھا انقلاب امامت ہے۔

متعلقہ عنوان :