میڈیکل کالجز /ہسپتالوں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب

جمعرات 14 جنوری 2016 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے 15 جنوری بروز جمعہ کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر،میڈیکل کالجز کے پرنسپل،ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ،پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔اس موقع پر میڈیکل انسٹی ٹیوٹنسز کی سکیورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاجائے گا۔