پنجاب کی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے 83کروڑ 78لاکھ 62ہزار روپے کی منظوری

جمعرات 14 جنوری 2016 18:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے24 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر83کروڑ 78 لاکھ 62ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے24 ویں اجلاس میں جن3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں فورٹ منرو سٹی کے ماسٹر پلان کی ڈویلپمنٹ(پی سی II) کیلئے 3 کروڑ58 لاکھ روپے، سٹامپ پیپرز کی آٹو میشن (ای سٹیمپنگ) (ترمیمی)کیلئے 34 کروڑ20 لاکھ 62 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب میں عوامی شمولیت اور شہریوں کو گڈ گورننس کی بہتری کے ضمن میں بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے منصوبے (پی سی II)(ترمیمی)کیلئے 46 کروڑ روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :