پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ‘ ٹی ٹوینٹی میچوں میں پاکستان کاپلہ بھاری

گرین شرٹس نے 11ٹی ٹوینٹی میچز میں سے 7میچ جیتے اور 4ہارے‘ نفسیاتی برتری حاصل

جمعرات 14 جنوری 2016 19:06

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ‘ ٹی ٹوینٹی میچوں میں پاکستان کاپلہ بھاری

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچوں میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے۔ گرین شرٹس اور کیویزکے درمیان اب تک گیارہ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے سات میچ جیتے اور چار ہارے۔ اس طرح پاکستان کا پلہ مجموعی طور پر بھاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف تین میچ کھیلے، ایک جیتا اور دو ہارے۔

اس طرح کیویز سرزمین میں پاکستان کا میزبان ٹیم کے خلاف فتوحات کا ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں رہا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران بھی پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں پوزیشن اچھی رہی۔ گرین شرٹس نے کیویز کے خلاف تین میچ کھیلے جن میں سے دو جیتے اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :