محمدعامر پراعتماد ہے‘ اسکی پرفارمنس شاندارہے‘ آفریدی

جمعرات 14 جنوری 2016 19:06

محمدعامر پراعتماد ہے‘ اسکی پرفارمنس شاندارہے‘ آفریدی

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہر لڑکا سو فیصد پرفارمنس دے تو نتائج اچھے آئیں گے ٗٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے ٗکیوی ٹیم اچھی ہے تاہم ماضی میں پاکستان نے انہیں ہر بار ان کے گرا?نڈز میں شکست دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ہر میچ بہت اہم ہے۔ٹیم کے کمبی نیشن پر کپتان نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے پر بہت محنت ہوئی ہے،شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد عامر بہت اچھا کھیلتا ہوا آ رہا ہیوہ پر اعتماد بھی ہے کپتان نے امید کا اظہار کیا کہ فاسٹ بولرز کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے حریف کو زیادہ رنز نہیں کرنے دیں گے۔