اقتصادی راہداری پر انتشار قومی بدقسمتی ہے، خداراسیاستدان اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہ بنائیں

معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کا ٹی وی انٹرویو

جمعرات 14 جنوری 2016 19:12

اقتصادی راہداری پر انتشار قومی بدقسمتی ہے، خداراسیاستدان اقتصادی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ خدارسیاستدان ا اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہ بنائے ‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر انتشار قومی بدقسمتی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ چین پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانا چاہتا ہے اور ہم اس پر سیاست کررہے ہیں، منصوبے کو بہترین قرار دینے والے اے پی سی میں اپنے فیصلے سے مکر جاتے ہیں ، اقتصادی راہداری پر انتشار قومی بدقسمتی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں،جرمنی اور فرانس اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔