پہلا ٹی 20 ،قومی ٹیم نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی، کرکٹرز کی اعصام الحق کیساتھ سیلفیاں

جمعرات 14 جنوری 2016 19:48

پہلا ٹی 20 ،قومی ٹیم نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی، کرکٹرز کی اعصام الحق ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ صہیب مقصود معمولی انجری کا شکار ہو ئے تو ٹینس اسٹار اعصام الحق نیک خواہشات لیے ٹریننگ سیشن میں پہنچ گئے۔ آکلینڈ کے خواشگوار موسم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کی۔ وارم اپ، فیلڈنگ پریکٹس اور پھر نیٹ پر بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

صہیب مقصود نیٹ پر بیٹنگ کے دوران گردن پرگیند لگنے سے معمولی زخمی ہو گئے لیکن اب فٹ ہیں اور سہ پہر کے جم سیشن میں حصہ بھی لیا۔دوسری جانب ٹینس اسٹار اعصام الحق نیک خواہشات لیے ٹیم پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں پہنچے۔ اس دوران کرکٹرز اور اعصام الحق نے سیلفیز بنائیں۔ کرکٹرز نے اعصام الحق کو ٹینس کے میدان میں پاکستان کی پہچان قرار دیا اور آئندہایونٹس کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ۔

پہلا ٹی 20 ،قومی ٹیم نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی، کرکٹرز کی اعصام الحق ..

متعلقہ عنوان :