عدلیہ اور ججز کیخلاف تقریر کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست د ائر

جمعرات 14 جنوری 2016 20:00

عدلیہ اور ججز کیخلاف تقریر کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف سپریم کورٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) عدلیہ اور ججز کے خلاف تقریر کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست د ائر کردی گئی درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سپیکر سندھ اسمبلی، الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ اداروں کو فریق بناتے ہوئے درخواست گزار نے جمعرات کے روز موقف اختیار کیا ہے کہ قائم علی شاہ نے جو بیان دیا ہے وہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے انہیں انہیں ان کے منصب سے الگ کردیا جائے اور آئین کے آرٹیکل 62,63 کے تحت ان کو نااہل بھی قرار دیا جائے اور اب تک جتنے واجبات اور مراعات انہوں نے حاصل کی ہیں وہ بھی واپس لی جائیں ۔