لاہور ، احتساب عدالت نے اربوں کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار کوبارہ روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کر دیا

جمعرات 14 جنوری 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) لاہور کی احتساب عدالت نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملزم حماد ارشد کوبارہ روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کر دیا، عدالت نے ملزم کو گھر سے کتابیں اور کھانا منگوانے کی اجازت دے دی۔ملزم حماد ارشد کو نیب کے تفتیشی افسر نے سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے ملزم کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے تیرہ ہزار کے لگ بھگ شہریوں سے اراضی کے نام پر سترہ ارب روپے سے زائد کی رقم بٹوری جبکہ شہدا کے لئے مختص پلاٹ بھی فروخت کر دئیے ،،،تفتیشی افسرنے کہا کہ ملزم کے اکاونٹس اور اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے لہذاسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اراضی کی خریداری مرحلہ وار کرنے پر نیب نے فراڈ کا الزام لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ گھروں کی تیاری اور زمین کے حصول میں وقت درکار ہوتا ہے ،،،ملزم نے نہ تو فراڈ کیا ہے اور نہ ہی شہداء کے پلاٹوں کو بیچا۔ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لئے فریقین کے وکلاء میں بحث جاری ہے۔ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے گھر سے کھانا اور کتابیں منگوانے کی اجازت دی جائے۔جس پر عدالت نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملزم حماد ارشد کوبارہ روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کر دیا،،،عدالت نے ملزم کو گھر سے کتابیں اور کھانا منگوانے کی اجازت دے دی

متعلقہ عنوان :